عوام کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے ،ارباب امجد علی کاسی

اپنی نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف ہماری کاروائیاں جاری رہیں گی،ایس ایس پی

پیر 30 نومبر 2020 23:07

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) ایس ایس پی ارباب امجد علی کاسی نے کہا ہے کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے اپنی نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف ہماری کاروائیاں جاری رہیں گی علاقہ معتبرین کے تعاون کے بغیر جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی ناممکن ہے علاقہ معتبرین پولیس سے اپنا تعاون برقرار رکھیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں قبائلی رہنماء و شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میر منیر احمد شاہوانی بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنمائوںسردار زادہ میرعبدالصمد عمرانی میر جلیل احمد لانگو محمد نور فاروقی و دیگر سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ارباب امجد علی کاسی نے کہا کہ منشیات کا ناسور ہماری نئی نسل کو تباہ کررہی ہے منشیات فروش کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں منشیات کے زریعہ ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ختم کیا جارہا ہیں منشیات فروشوں کا پہچا اور بیخ کنی کے لیے سخت لائحہ عمل طے کیا گیا ہے آنے والی نسل اور انسانی زندگیوں سے کسی کو بھی کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے ہماری پوری ٹیم علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ افراد کے قلع قمع کرنے کے لیے جانفشانی سے کام کررہی ہے انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کوششیں اس وقت بارآور ثابت ہوتی ہیں کہ جب علاقہ معتبرین کا تعاون پولیس کے ساتھ ہو تے ہیں علاقہ معتبرین اور عوام کے تعاون کے بغیر علاقے میں امن و امان قائم رکھنا اور جرائم پیشہ افراد تک پہنچنا اور ان کا قلع قمع کرنا خاصا مشکل کام ہے اس موقع شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میر منیر احمد شاہوانی ،میر عبدالصمد عمرانی میر جلیل احمد لانگو نے کہا کہ قلات پولیس کی کار کردگی بہتر ہے قلات کا عوام امن پسند ہے امن امان کی بہتری کے لیے قلات پولیس کا پھر پور ساتھ دیں

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں