ہم سب کو مل کر پولیو موذی مرض کو شکست دینا ہوگی:سلطان احمد بگٹی

شہری اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں،یہ ہم سب کا قومی اور انسانی فریضہ ہی: ڈپٹی کمشنر قلات

پیر 20 ستمبر 2021 22:55

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر قلات سلطان احمد بگٹی نے کہا ہے کہ پولیو وائرس جیسے موذی مرض سے بچنے کیلئے شہری اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، پولیو وائرس کے شکار بچے اپاہچ ہوکر پوری زندگی معذور ہوجاتے ہیں ہمیں ملکر پولیو جیسے موذی مرض کو شکست دینے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، کیونکہ یہ ہم سب کا قومی اور انسانی فریضہ ہے، ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات میں پانچ روزہ پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات سلطان احمد بگٹی، ڈی ایچ او ڈاکٹر نصراللہ لانگو، ایم ایس ڈاکٹر علی اکبر نیچاری، ڈی ایس پی قلات غلام حسین باجوئی ،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر قلات جہانزیب بلوچ دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر باقاعدہ مہم کا افتتاح کیا گیا۔ قلات میں شہر سمیت ضلع بھر میں پولیو مہم پانچ روز تک جاری رہے گا۔ جس کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، والدین اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ وہ اس وائرس کے شکار ہونے سے بچ جائیں۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں