اشیاء خورد و نوش کی مہنگائی سے ہر طبقہ پریشان ہے ،سردار زادہ میر زاہد خان لہڑی

حکومت کرسی بچانے میں مصروف ،مہنگائی نے غریب عوام کا جینا حرام کردیا ہے ، سرپرست اعلیٰ جے یو آئی جوہان

جمعرات 21 اکتوبر 2021 00:04

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) جمعیت علماء اسلام جوہان کے سرپرست اعلیٰ سردار زادہ میر زاہد خان لہڑی محمد عمر غزنوی میر عبدالباقی بنگلزئی حافظ عبدالعزیز لہڑی حاجی عبدالکریم لہڑی داد محمد بنگلزئی چیف حنیف بنگلزئی مولانا عصمت اللہ لہڑی حاجی محمد عالم لہڑی حاجی عزیز محمد لہڑی ٹکری عبدالکریم لہڑی ودیگر رہنمائوں نے اپنے کہا ہے کہ تمام اشیاء خورد و نوش کی مہنگائی سے ہر طبقہ پریشان ہے مگر حکومت کرسی بچانے میں مصروف ہیں مہنگائی نے غریب عوام کا جینا حرام کردیا غریب عوام دو وقت کے روٹی کے لیے ترستے ہیں تبدیلی سرکار کو غریب عوام کا کوئی فکر نہیں ملک میں تاریخی مہنگائی نے ہر طبقے کو پریشان کردیا ہے ملکی معیشت ڈوب گئی ہے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، ادویات اور تمام اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں میں اضافہ سے غریب عوام کا جینا محال ہوگیا ہے عوام اس تبدیلی سرکار سے ریلیف کی کوئی امید نہ رکھیے کمر توڑ مہنگائی نے غریب عوام کے منہ روٹی کا نوالہ بھی چین لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں