قلات، ایس ایچ او سب تحصیل گزگ اہلیہ دو بچوں سمیت موٹرسائیکل سے گر کر شدید زخمی

جمعہ 22 مارچ 2024 22:54

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) ایس ایچ او لیویز سب تحصیل گزگ عبدالخالق محمد حسنی اہلیہ اور دو بچوں سمیت موٹرسائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر قلات حافظ محمدقاسم ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچ گے قلات لیویز کے مطابق حادثہ زیارت ایریا میں روڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیاحادثے میں ایس ایچ اوسب تحصیل گزگ عبدالخالق محمدحسنی انکی اہلیہ اور دو بچے شدیدزخمی ہوگے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حافظ محمدقاسم کاکڑ ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کو ہرقسم کی طبی امداد دینے کی ہدایت کردی زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈپٹی کمشنرکی موجودگی میں کوٹہ منتقل کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں