قلات میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھر مار

قلات بازار میں موسمی گداگر ٹولیوں کی شکل میں نظر آتے ہے

ہفتہ 23 مارچ 2024 20:20

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) قلات میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھر مار ، قلات بازار میں موسمی گداگر ٹولیوں کی شکل میں نظر آتے ہے ، عوام اور تاجر برادری کو سخت مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق حسب روایت اس سال بھی ماہ صیام میں اندرون سندھ کے گرم علاقوں سے سینکڑوں کی تعداد میں پیشہ ور گداگروں نے قلات کے مختلف علاقوں کا رخ کیا ہے قلات بازار میں درجنوں بھکاری جس میں خواتین بچے اور بوڑھے شامل ہے جو کوِئی بھی سودا سلف لینے جاتا ہے تو گداگروں کا ایک ٹولہ ان پر جمع ہوتا ہے جبکہ بازار میں گاڑی کھڑی کرتے ہی بھکاریوں کا ایک جم غفیر گاڑی کو گھیر لیتے ہیں جو اپنی غریبی اور محرمیوں کی داستان سنا کر عوام کی جیبیں خالی کرتے ہیں واضع رہے کہ شہر میں موسمی بھکاریوں کی یلغار سے نہ صرف دکانداروں کو اپنی کاروبار جاری رکھنے میں دشواریوں کا سامنا ہے بلکہ خیرات کے اصل مستحقین کی بھی حق تلفی ہو رہی ہے علاقے کی عوامی حلقوں اور شاہی بازار کے تاجروں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قلات سے اپیل کی ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف گداگری ایکٹ کے کارروائی عمل میں لاکر عوام تاجر برادری کو نجات دلائیں

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں