قلات پولیس کی کامیاب کارروائی ،14 سالوں سے مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

ہفتہ 23 مارچ 2024 21:59

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) قلات میں پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے 14 سالوں سے مطلوب اشتہاری ملزم کوگرفتارکر لیا ۔

(جاری ہے)

انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان عبد الخالق شیخ و ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس قلات رینج منیر احمد شیخ کے خصوصی احکامات پر ایس پی قلات بابر مشتاق کے خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی قلات عبد الرحیم کے زیر نگرانی میں ایس ایچ او قلات حبیب الرحمان بابئی۔ ایڈیشنل ایس ایچ او میر نزیر احمد عمرانی نے اپنے ٹیم کے ہمراہ مخبر خاص کے اطلاع پر ملکی قلات میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 14 سالوں سے مطلوب اشتہاری ملزم عبد العزیز ولد خیر دین سکنہ ملکی قلات کو گرفتار کرلیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں