ی* بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا ،ڈپٹی کمشنر قلات سراج بلوچ

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:00

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) قلات میں پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح ہوگیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات سراج بلوچ نے بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا ڈی ایچ او ڈاکٹر نسیم لانگو ڈبلیو ایچ او ضلع قلات کے سربراہ ڈاکٹر نصیر کرد یوسی ایم او ایم سی نازیہ بی بی اور لیڈی ہیلتھ ورکر فوزیہ نے بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نسیم لانگو نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو پانچ روزہ لولیو مہم سے متعلق بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ پورے ضلع کے 19 یونین کونسلز میں کل 38667 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے پولیو مہم میں 166 ٹیمیں حصہ لیں گے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پولیو ٹیمیں گھرگھر جاکر پانچ سال تک کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں ایریا سپر وائزرز ٹیموں کی اچھی طرح نگرانی کریں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیئے والدین سیاسی سماجی کارکنان علماء کرام شعراء ادباء اور صحافی برادری اپنا مثبت کردار ادا کریں پولیو سے پاک معاشرے کی تشکیل ہم سب کا بنیادی مقصد ہے

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں