ملکی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں غیرملکی کرنسیوں کی قدر میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں 1.30روپے اورقیمت فروخت میں2.00روپے کا اضافہ ریکارڈ

پیر 15 اکتوبر 2018 22:28

ملکی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں غیرملکی کرنسیوں کی قدر میں اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) ملکی کرنسی مارکیٹوں میں پیرکوپاکستانی روپے کے مقابلے میں غیرملکی کرنسیوں کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں 1.30روپے اورقیمت فروخت میں2.00روپے کا اضافہ ریکارڈکیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید131.70روپے سے بڑھ کر133.00روپے اور قیمت فروخت131.80روپے سے بڑھ کر133.80روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں70پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید131.80روپے سے بڑھ کر132.70روپے اورقیمت فروخت131.30روپے سے بڑھ کر133.00روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

پیر کویوروکی قیمت خریدمیں2.00 اورقیمت فروخت میں 50پیسے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خریدمیں1.50روپے اور قیمت فروخت میں 50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید149.50روپے سے بڑھ کر151.50روپے اورقیمت فروخت152.50روپے سے بڑھ کر153.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید170.00روپے سے بڑھ کر171.50روپے اورقیمت فروخت173.50روپے سے بڑھ کر174.00روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں30پیسی اور قیمت فروخت میں20پیسی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید میںبھی 30پیسی اور قیمت فروخت میں20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید34.50روپے سے بڑھ کر34.80روپے اورقیمت فروخت35.20روپے سے بڑھ کر35.40روپے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید35.30روپے سے بڑھ کر35.60روپے اورقیمت فروخت36.00روپے سے بڑھ کر36.20روپے ہوگئی۔پیر کوچینی یوآن کی قیمت میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید18.80روپے سے بڑھ کر19.00روپے اور قیمت فروخت19.80روپے سے بڑھ کر20.00روپے ہوگئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں