انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں استحکام رہا

جمعہ 16 نومبر 2018 19:39

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں استحکام رہا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید133.97روپے اورقیمت فروخت134.07روپے پرمستحکم رہی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید133.70روپے سے بڑھ کر133.80روپے اورقیمت فروخت134.00روپے سی بڑھ کر134.10روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خرید میں50پیسے کی کمی اور قیمت فروخت میں50پیسے کا اضافہ اوربرطانوی پائونڈکی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید151.50روپے سے گھٹ کر151.00روپی اورقیمت فروخت153.50روپے سے بڑھ کر153.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید171.00روپے اورقیمت فروخت173.00روپے پرمستحکم رہی۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قدرمیں10پیسے اوریواے ای درہم کی قدرمیںبھی10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید35.70روپے سے بڑھ کر35.50روپی اورقیمت فروخت35.00روپے سے بڑھ کر36.00روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید36.40روپی سے بڑھ کر36.50روپے اورقیمت فروخت36.80روپی سے بڑھ کر 36.90روپے ہوگئی۔جمعہ کوچینی یوآن کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.20روپے اور قیمت فروخت20.20روپے پرمستحکم رہی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں