پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوروزہ مندی کے بعد تیزی رہی ،سرمایہ کاری مالیت میں15ارب19 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ

جمعہ 18 جنوری 2019 19:15

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوروزہ مندی کے بعد تیزی رہی ،سرمایہ کاری مالیت میں15ارب19 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوروزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کواتارچڑھائو کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی36300کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں15ارب19 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت48.34فیصدزائد جبکہ55.22فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث جمعہ کو کاروبار آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 39091پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا گیاتاہم بعدازاںحکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،فوڈز اورکیمیکلزسمیت دیگرسیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی ، جس کے نتیجے میں دوروز سے چھائی مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 39390پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیا تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس62.16پوائنٹس اضافے سی39306.50پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر335کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی185کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،129کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں15ارب19کروڑ83لاکھ26ہزار17روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر79کھرب26ارب50کروڑ10لاکھ15ہزار943روپے ہوگئی۔

جمعہ کومجموعی طور پر15کروڑ50لاکھ1ہزار150شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت5کروڑ5لاکھ17ہزار420 شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے یونی لیور فوڈکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت189.00روپے اضافے سی7289.00روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت90.00روپے اضافے سی6800.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت200.00روپے کمی سی7900.00روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت10.00روپے کمی سی2000.00روپے ہوگئی ۔

جمعہ کوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں5کروڑ59لاکھ18ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت34پیسے اضافہ سی6.45روپے اورٹی آر جی پاک لمیٹڈکی سرگرمیاں81لاکھ32ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت4پیسے اضافے سی24.81روپے ہوگئی۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس10.35پوائنٹس اضافہ سی18757.07پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس94.88 پوائنٹس اضافے سی66233.38پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس52.01پوائنٹس اضافے سی28917.83پوائنٹس پر بند ہوا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں