پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کے 22ارب96کروڑروپے سے زائدڈوب گئے

جمعرات 21 فروری 2019 18:18

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کے 22ارب96کروڑروپے سے زائدڈوب گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اتار چڑھائو کے بعدمندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 40100اور40200کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کے 22ارب96کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت22.33فیصدکم جبکہ59.87فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فوڈز،توانائی،بینکنگ،کیمیکلزاوردیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبارکاآغاز مژبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 40416پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا،تاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت اور قومی احتساب بیورو کی جانب سے سیاستدانوں کی گرفتاریوں کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس 39882پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک بار پھرمارکیٹ میں خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 40000پوائنٹس کی حدبحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائوکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس208.67پوائنٹس کمی سی40070.71پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر329کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی103کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،197کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ29کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں22ارب96کروڑ94لاکھ67ہزار723روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر79کھرب54ارب 74کروڑ10لاکھ93ہزار389روپے ہوگئی۔

جمعرات کومجموعی طور پر10کروڑ26لاکھ25ہزار750شیئرزکاکاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت2کروڑ94لاکھ63ہزار580 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت22.00روپے اضافے سی1637.00روپے اورایبٹ لیبارٹری کے حصص کی قیمت12.80روپے اضافے سی678.79روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولیوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت54.17روپے کمی سی1995.83روپے اورپاک سوزوکی کے حصص کی قیمت13.82روپے کمی سی262.77روپے ہوگئی ۔

جمعرات کویونٹی فودزلمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ29ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت13پیسے کمی سی20.13روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں60لاکھ64ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت11پیسے کمی سی6.27روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس125.39پوائنٹس کمی سی19328.95پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس240.39پوائنٹس کمی سی67567.57پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس83.85پوائنٹس کمی سی29019.68پوائنٹس پر بند ہوا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں