بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4ڈالرکااضافہ

پیر 18 مارچ 2019 18:20

بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4ڈالرکااضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4ڈالرکااضافہ ، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 150روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیرکو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1302ڈالرسے بڑھ کر1306ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں150روپے اور 10گرام سونے کی قیمت میں 114روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت69300روپے سے بڑھ کر69450روپے اور دس گرام سونے کی قیمت59414روپے سے بڑھ کر59528روپے ہوگئی۔پیرکوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت870.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت745.88روپے پرمستحکم رہی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں