بازار میں رواں برس خشک میوہ جات کی قیمتوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء)بازار میں رواں برس خشک میوہ جات کی قیمتوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ ہوا ہے لیکن چلغوزے کی اونچی اڑان نیشہریوں کو پریشان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خشک میوہ جات کی قیمتوں میں رواں سال 30 سے 40 فیصد اضافہ ہوا ہے لیکن چلغوزہ 4000 سے بڑھ کر8000 روپے کا ہوگیا ہے۔چلغوزے کی قیمتوں میں اضانے نے شہریوں کو حیران اور دکانداروں کو پریشان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال بازار میں اچھی کوالٹی کا چلغوزہ 4000 سے 4500 روپے میں باآسانی دستیاب تھا،اب وہ ہی چلغوزہ 7000 سے 8000روپے میں فروخت ہورہا ہے۔تاجروں کے مطابق ٹیکس اور دیگر اخراجات کی وجہ سے خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن چلغوزے کی قیمتوں میں اضافے کی اصل وجہ بیرون ملک ایکسپورٹ ہے،خشک سالی سے بھی چلغوزے کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔شہریوں کے مطابق ماضی میں چنے کے بھائو بکنے والے چلغوزے اب سونے کے دام میں فروخت ہورہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں