بلدیاتی ملازمین کی حقوق کی جدوجہد میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے پر سید ذوالفقارشاہ کو لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن سی بی اے یونین کا خراج تحسین

پیر 4 اگست 2025 02:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین و صوبائی صدر سید ذوالفقارشاہ کی بلدیاتی ملازمین کے حقوق کے سلسلے میں خدمات لائق تحسین ہیں۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملازمین کے حقوق کی خاطر سید ذوالفقارشاہ پر تین بار گرفتارکرکے مقدمات درج کیے گئے۔لیکن وہ بلدیاتی وسرکاری ملازمین کے حق کیلیے کھڑے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انکی خدمات کو بلدیاتی ملازمین قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن سی بی اے یونین کے صدر قلندربخش شاہانی نے کراچی میں فیڈریشن کے کیمپ آفس میں سید ذوالفقارشاہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وفد کے ہمراہ انہیں سندھی ٹوپی اجرک کا تحفہ پیش کیا اور انہیں پھولوں کے ہاربھی پیش کیے۔ اس موقع پر یونین رہنما عباس احمد، پھول محمد، محمد نذیر بھی موجود تھے۔ سید ذوالفقارشاہ نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلدیاتی ملازمین کو انکے جائز اور قانونی حقوق دلواکر دم۔ لیں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔مقدموں کے اندراج یا گرفتاریاں انہیں خدمت سے دور نہیں کرسکتیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں