ماہرہ خان کو سینما گھرپہنچنے پر فینز نے گھیر لیا‘سیلفیاں ہی سیلفیاں

فلم’’ ورنہ‘‘ معاشرے میں ان خواتین کے لیے ایک زبردست پیغام ہے‘ماہرہ خان

اتوار 19 نومبر 2017 11:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) اداکارہ ماہرہ خان بھی اپنی فلم ورنہ دیکھنے سینما گھر پہنچ گئیں، کہتی ہیں کہ یہ فلم تبدیلی کی شروعات ثابت ہو سکتی ہے، دوستوں کے ہمراہ فلم دیکھنے آنے والی ماہرہ خان ریڈ جینز اور ٹی شرٹ میں ملبوس تھیں۔

(جاری ہے)

فینز نے اداکارہ کو دیکھا تو سیلفیوں کے لیے گھیر لیا۔ ماہرہ خان نے فلم بینوں سے فلم ورنہ کے بارے میں تاثرات بھی معلوم کیے اور فلم کو سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا بھی کیا۔ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ فلم ورنہ معاشرے میں ان خواتین کے لیے ایک زبردست پیغام ہے جو ظلم کے خلاف آواز اٹھانے سے ڈرتی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں