دہشت گردی کی یہ کاروائی ملک کو بحران کی طرف لے جانی کی سنگین سازش ہے،علامہ ناظر عباس تقوی

اتوار 17 دسمبر 2017 20:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ کو ئٹہ میں زرغون روڈ پرچرچ پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس واقعے میں شہید اور زخمی ہونے والے تمام افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمددری اور افسوس کا اظہار کرتے ہیںدہشت گردی کی یہ کاروائی ملک کو بحران کی طرف لے جانی کی سنگین شازش ہیں دہشت گرد و کا کوئی دین اور مذہب نہیں وہ انسانیت کے بدترین دشمن ہیںملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر نے عوام میں ایک بار پھر خوف کی فضاء پیدا کردی ہے کچھ عر صے سے ملک میں امن و امان کی اچھی صورتحال تھی لیکن اچانک دہشت گردی کی ان کاروائیوں سے لگتا ہے ملک میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک اور اُن کی کمین گاہیں اب بھی موجود ہیں کوئٹہ میں اس سے پہلے بھی کئی بار مختلف مسلک کو نشانہ بنایا گیا لیکن آج تک کسی بھی دہشت گردی کے واقعے میں ملوث دہشت گردو ں اور اُن کے سہولت کاروں کو منظر عام پر نہیں لایا گیا اگر حکومت بلوچستان اس سے پہلے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کو سزا دیتی تو آج کا یہ افسوسناک واقعہ ہر گز پیش نہیں اب وقت آگیا ہے کہ آپریشن ردالفساد میںچند بچ جانے والے دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے تاکہ ملک بھر میں مکمل امن قائم ہوسکے دہشت گردوں کی ان بزدلانہ کاروائیوں سے ہماری فورسز اور قوم کے حوصلے ہرگز کم نہیں ہوسکتے ہم آرمی چیف اورحکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس واقعے اور اس سے قبل بھی جو دہشت گردی کے واقعات ہوئے ان میں ملوث تمام دہشت گردوں کو عبرتناک سزا دیں تا کہ شہداء کے لواحیقین کو انصاف ملے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں