نوجوانوں کو تعلیم ، فنی تربیت اور روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، گورنرسندھ
نوجوانوں کو فنی تربیت کی فراہمی روشن پاکستان کی دلیل ہے، (NAVTTC) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ذوالفقار چیمہ سے گفتگو
جمعہ 19 جنوری 2018 17:46
(جاری ہے)
ملاقات میں کمیشن کے اقدامات ، نوجوانوں کو فنی تربیت کی فراہمی ، روزگار کے مواقع ، خوشحال پاکستان کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ نوجوانوں کو فنی تربیت کی فراہمی روشن پاکستان کی واضح دلیل ہے فنی تربیت سے بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی ،کمیشن کے تحت دی جانے والی فنی تربیت روزگار اور وسائل فراہم کرنے میں کارگرثابت ہورہی ہے جو کہ خوش آئند ہے ۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کو تحقیق کے ضمن میں ہر ممکن سہولیات اور تعاون فراہم کیا جا رہا ہے ، وفاق کے تعاون سے جامعات میں پہلے مرحلہ میں ہو نہا ر طالب علموں کو لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے جس کے مثبت نتائج سامنے آنے پر اس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات سے امن و امان کے قیام ، انرجی بحران کے خاتمہ ، معاشی استحکام اور لوگوں کو روزگار کے مواقع دستیاب ہورہے ہیں ، غیر ملکی سرمایہ کاری ، نئی صنعتوں کے قیام اور نجی سیکٹر کے فعال کردار سے نوجوانوں کی اہمیت بہت بڑھ چکی ہے ، نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم ، فنی تربیت اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ملاقات میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ذوالفقار چیمہ نے گورنر سندھ کو کمیشن کے اغراض و مقاصد اور نوجوانوں کو فراہمی کی جانے والی فنی تربیت کے ضمن میں تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کمیشن کے تحت نوجوانوں کو مفت داخلہ ، مفت کورس ، ماہانہ وظیفہ اور ادارہ کا تسلیم شدہ سرٹیفیکٹ دیا جاتا ہے ، سرکاری و غیر سرکاری اور صنعتوں میں کام کرنے والے نوجوانوں کو مفت تربیت کی فراہمی کے مثبت نتائج ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں اس لئے وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر اس کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کی جا سکے ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق