رواں سال چین اور یو اے ای سے 11.66ارب ڈالر کی اشیا درآمد کی گئیں

پیر 26 فروری 2018 14:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2018ء) رواں مالی کے پہلے سات ماہ میں پاکستان نے چین اور یو اے ای سے درآمدات کے لیے 11.66 ارب ڈالر کا فارکس ایکسچینج خرچ کیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں پاکستان نے 11.66 ارب ڈالر کی مالیت کے اشیا چین اور متحدہ عرب امارات سے درآمد کی ۔اس عرصے کا اگر گزشتہ مالی سال سے موازانہ کیا جائے تو 21.6 فیصد زائد ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں چین اور متحدہ عرب امارات سے درآمدات کا حجم 9.95 ارب ڈالر تھا ۔جولائی 2017 سے جنوری 2018 تک چین سے درآمدی اشیا کی ادائیگی 6.53 ارب ڈالر رہی جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے 5.61 ارب ڈالر کی ادائیگی کی گئی تھی یعنی 16.4 فیصد زائد رہی ۔اسی طرح جولائی 2017 سے جنوری 2018 تک یو اے ای سے درآمدی اشیا کی ادائیگی 5.13 ارب ڈالر رہی جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے 4.35 ارب ڈالر کی ادائیگی کی گئی تھی یعنی 18.3 فیصد زائدہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں