عالمی امن کے لئے پاکستان کی مسلح افواج نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،گورنر سندھ
منگل 24 اپریل 2018 23:02
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 2013 میں پاکستان خصوصاً کراچی میں امن و امان کی صورتحال نہایت ابتر تھی جس کے باعث کوئی غیر ملکی دن کے دورے پر بھی ملک کے معاشی مرکز میں آنے کو تیار نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی اس جانب توجہ دی اور پارلیمنٹ کے ذریعہ رینجرز کو خصوصی اختیارات دئیے گئے تاکہ وہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو پکڑ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے یہ عزم کیا تھا کہ وہ آپریشن میں کبھی مداخلت نہیں کرے گی اور 5 سال کے دوران ہم نے اس وعدہ کو پوری طرح نبھایا اور کبھی کسی دہشت گرد اور سماج دشمن فرد کی رہائی یا اُسے سہولت دینے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سفارش نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بھرپور حمایت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک محنت کے بعد کراچی میں امن قائم ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور خطہ کے دیگر شہروں کے مقابلہ میں کراچی میں گھنائونے جرائم نہ ہونے کے برابر ہیں جوکہ 2013 کی صورتحال کے مقابلہ میں نمایاں بہتری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد اب انفرا اسٹرکچر کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے کیونکہ تیز رفتار معاشی ترقی کے لئے انفرا اسٹرکچر کی موجودگی اشد ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ خطہ کے لئے منفرد منصوبہ سی پیک میں بھی انفرا اسٹرکچر کی تیاری پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں 1700 کلو میٹر شاہراہیں اور موٹر ویز تعمیر کئے گئے ہیں جوکہ غیر معمولی کاوش ہے اور اس کی کہیں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے باعث گوادر کی بندرگاہ کی تعمیر و ترقی سے کراچی پورٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ اس کے باعث صحت مندانہ مقابلہ کی فضاء پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توپ خانہ بری فوج کا اہم جزو ہے اور اس کے افسران کی تربیت سے انہیں اپنی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کا موقع ملے گا اور اپنی ذمہ داریاں زیادہ بہتر انداز میں ادا کرسکیں گے۔ اس موقع پر گورنر سندھ کو بریگیڈیئر عبد الحق نے اسکول آف آرٹلری کا نشان پیش کیا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈیر ی اورلائیواسٹاک سیکٹر کوشعبے کو عالمی معیارات کے تحت بدلنے کی ضرورت
تاجر برادری ایم آئی سی اے ڈی آر کی ثالثی خدمات سے مستعفید ہو، جسٹس (ر) خلجی
عدالت نے گیس چور کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا - کراچی میں مزید 167 غیر قانونی گیس کنکشنز ہٹا دئیے ..
سرمایہ کاری کے جائزے کیلئے وفاقی وزیر خزانہ کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے ملاقات
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
عوام کو فوج کے خلاف کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،ثروت اعجاز قادری
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کے ممبران کی ملاقات ..
جنا ح یو نیورسٹی برائے خواتین21 واں جلسہ تقسیم اسناد
رینجرز (سندھ)اورکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کیدو مختلف مشترکہ کارروائیاں
نویں اور دسویں کے امتحانات شروع دفعہ 144 نافذ
کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات