چیف جسٹس نے محکمہ اسکول ایجوکیشن میں سال 2012میں بھرتیوں کے بعد سے اب تک تنخواہوں سے محروم اساتذہ کے معاملے پر تین رکنی کمیٹی قائم کردی
چیف جسٹس نے اساتذہ نمائندوں کو 26جولائی بروز جمعرا ت کو مذکورہ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم بھی دیا
اتوار 22 جولائی 2018 20:50
(جاری ہے)
اس موقع پر اساتذہ نے چیف جسٹس کی تصویر کے بینرز اُٹھارکھے تھے جس میں اُن سے انصاف فراہمی کی اپیل کی گئی تھی۔
اس احتجاجی مظاہرے کی قیادت نیو ٹیچرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ابو بکر ابڑو،ٹیچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ظہیر احمد بلوچ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے صدر ملک امداد کر رہے تھے۔ اس موقع پر اساتذہ نے مسلسل نعرے بازی کی۔ چیف جسٹس آف پاکستان خود احتجاجی اساتذہ کے درمیان پہنچ گئے اور کہا کہ آپ کے دکھ کا احساس ہے آپ کا مسئلہ سنوں گا۔ بعد ازاں اساتذہ نمائندے چیف جسٹس کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے اپنا موقف پیش کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیو ٹیچرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ابو بکر ابڑواور ٹیچرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین ظہیر احمد بلوچ نے بتایا کہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے اساتذہ کے موقف کو سنا ہے جس کے بعد انہوں نے تین رکنی کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا اور اساتذہ رہنمائوں کو اس کمیٹی کے سامنے 26جولائی بروز جمعرات کو پیش ہونے کاحکم دیا ہے کہ مذکورہ کمیٹی چھ برس سے تنخواہوں سے محروم اساتذہ کے معاملے کا جائزہ لے گی۔واضح رہے کہ چیف جسٹس نے کراچی رجسٹری میں گذشتہ ماہ آمد کے موقع پر اساتذہ کے احتجاج کا از خود نوٹس لیتے ہوئے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے سیکریٹری اور چیف سیکریٹری سندھ کو مختصر نوٹس پر طلب کر کے سال 2012 میں بھرتی ہونیوالے تمام اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی دوبارہ اسکروٹنی کرنے کا حکم دیا تھا اور اسکی رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت