عمران اسماعیل سے گورنرشپ کاعہدہ ہضم نہیں ہورہااگر انہوں نے بدزبانی بند نہیں کی تواحتجاج کریں گے، نثار احمد کھوڑو

منگل 14 اگست 2018 22:16

عمران اسماعیل سے گورنرشپ کاعہدہ ہضم نہیں ہورہااگر انہوں نے بدزبانی بند نہیں کی تواحتجاج کریں گے، نثار احمد کھوڑو
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثارکھوڑو نے کہا ہے کہ عمران اسماعیل سے گورنرشپ کاعہدہ ہضم نہیں ہورہااگر انہوں نے بدزبانی بندنہیں کی تواحتجاج کریں گے،پی ٹی آئی قیادت سندھ میں متنازع نامزدگورنرکے فیصلے پرنظرثانی کرے،عمران اسماعیل گورنرکے منصب کاحلف لینے سے پہلے ہی متنازع بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

بلاول ہائوس سابق وزیراعظم اورسابق صدرپاکستان کا گھرہے ،بلاول ہاوس کی دیواریں گرانے کے بیان پرپی ٹی آئی قیادت پارٹی پالیسی واضح کرے اوراپنے رہنما کوپارٹی پالیسی کا پابند بنائے۔۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں