رینجرز کی کارروائی مختلف جرائم میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

جمعہ 17 اگست 2018 16:56

رینجرز کی کارروائی مختلف جرائم میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، گولہ و بارود اور مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رینجرز نے کورنگی، سولجر بازار اور ملیر سٹی کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہویے 4 ملزمان نعمان احمد عرف مانے، محمد احسان اعوان عرف شانوں، انور زیب عرف گلواور عظیم خان کو گرفتار کیا جو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ جمشید کوارٹر کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالواحدکو گرفتار کیا جو چوری کے سامان کی خرید فروخت کے ساتھ ساتھ جرائم کی متعددوارداتون میں ملوث ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں