اسٹریٹ کرائمزکے خلاف اعلان جنگ کیا جائے ،آئی جی سندھ
جرائم کے خلاف مدد دینے یا جرائم کی اطلاع دینے والے شہریوں کو انعام دیا جائیگا،ڈاکٹرسید کلیم امام کا اجلاس سے خطاب
ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:18
(جاری ہے)
آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ اسٹریٹ کرائمزکو ایک چیلنج کے طور پر سامنے رکھتے ہوئے ایسے جرائم اور ان میں ملوث عناصر وگروہوں کے خلاف جنگ کا اعلان کیا جائے۔
انہوں نے کمانڈنٹ ایس ایس یو،آرآرایف اور ایس آرپی سے انسداد اسٹریٹ کرائم کے لیئے افرادی قوت طلب کرلی جس پر ایس ایو نے 250،آرآرایف نے 150جبکہ ایس آر پی نے 1000افسران وجوانوں پر مشتمل افرادی قوت بمعہ وہیکلزکراچی پولیس کے ڈسپوزل پردیں جسکا مقصد جرائم کے خلاف پولیس اقدامات کو مشترکہ طورپرمذید سخت اورنتیجہ خیز بنانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس کے افسران کی گاڑیاں بھی مخصوص پوائنٹس پر روزانہ کی بنیاد پر دوگھنٹے اسنیپ چیکنگ کے عمل میں حصہ لیں اور اس ضمن میں باقاعدہ پوائنٹس مختص کرنیکے لیئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رجوع کیا جائے ۔اس موقع پر انہوں نے باالخصوص اسٹریٹ کرائمز کے خلاف کراچی پولیس کو300 موٹر سائیکلیں دینے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے ہدایات دیں کہ ضلعی سطح پر موبائل فونز ایسوسی ایشن سے ملاقات کے اقدامات کیئے جائیں اور چوری وچھینے گئے موبائل فونزکی خرید وفروخت کی روک تھام اور ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ تھانوں کی سطح پر آپریشنل اور باالخصوص انویسٹی گیشن پولیس کے جملہ اقدامات کو مذید تقویت دی جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس کارکردگی پر شاباش کے ساتھ ہی متعلقہ ایس ایس پی جرائم کے خلاف پولیس کی مدد کرنیوالے شہریوں سے باقاعدہ ملاقات کرینگے اور شاباش دینگے ۔علاوہ اذیں جرائم کے خلاف پولیس کی مدد کرنیوالے یا جرائم کی اطلاع دینے والے شہریوں کونہ صرف انعام بلکہ شاباش بھی دی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے تمام ایس ایچ اوز کو وہیکلزآلاٹ کی جائیں تاکہ جرائم کے خلاف بروقت پولیس ریسپانس کو ممکن بنایا جاسکے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کراچی: بلڈنگ کی لفٹ سے نیچے گر کر خاتون جاں بحق
تحریک انصاف کو 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں مل سکی
کراچی، کم سن بچوں کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار
محکمہ اوقاف اور شہریوں میں زمین کی ملکیت کے تنازع کا کیس، التوا مانگنے پر چیف جسٹس برہم
رواں سال ڈکیتی کے دوران قتل کے46 مقدمات درج ہوئے،آئی جی سندھ
منگھوپیر پولیس نے چھاپہ کے دوران کار سرکار میں مداخلت پر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا
کراچی ، ایرانی کیمپ میں پولیس کومبنگ و سرچ آپریشن کے دوران 40 مشتبہ افراد حراست میں لے لئے گئے
کراچی پولیس نے مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 2 سٹریٹ کریمنلز کوگرفتار کرلیا
کراچی ، بینکوں سے رقم لیکرنکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والاا تین رکنی گروہ گرفتار
شہری کو اغوا کرنے میں ملوث سب انسپکٹر سمیت3 اے ایس آئیز نوکری سے برخاست
سرسید یونیورسٹی کے ستائیسویں کانووکیشن کے موقع پر 1100 سے زائدطلباء و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔
ٴْایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن جامعہ کراچی کا مطالبات کی منظوری تک قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی