دو ما ہ میں 12273ملین رو پے سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا،مکیش کما ر چا و لہ

اتوار 23 ستمبر 2018 19:40

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) صو با ئی وزیر ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت مکیش کما ر چا و لہ نے کہا ہے کہ رواں ما لی سال کے دورا ن گز شتہ دو ما ہ میں مجمو عی طو ر پر مختلف ٹیکسیز کی مد میں 12273.857ملین رو پے وصول کئے گئے تھے۔یہ با ت انہو ں نے اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدا ر ت کر تے ہو ئے کہی۔اجلا س میں سیکریٹری ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت اعجا ز احمد مہیسر ،ڈائریکٹر جنرلز شبیر احمد شیخ ،شعیب احمد صد یقی اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلا س کو ٹیکسز کی وصولی کی صو ر تحا ل کے با ر ے میں بریفنگ دیتے ہو ئے ڈائریکٹر جنرل ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن شبیر احمد شیخ نے بتا یا کہ مو ٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 1178.313ملین رو پے ،انفرا اسٹرکچر سیس کی مد میں 9409.767ملین رو پے اور پرو فیشنل ٹیکس کی مد میں 106.435ملین رو پے وصول کئے گئے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید بتا یا کہ جا ئیداد ٹیکس کی مد میں 745.532ملین رو پے ،انٹرینٹمنٹ ڈیو ٹی کی مد میں 16ملین رو پے جبکہ بقا یا رقم دیگر ٹیکسز کی مد میں وصول کی گئی۔

اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے صو با ئی وزیر مکیش کما ر چا و لہ نے ٹیکسز کی وصولی کی صو ر تحا ل پر اطمینا ن کا اظہا ر کر تے ہو ئے اس کی رفتا ر کو بہتر بنا نے کی ہدایت کی۔انہو ں نے کہا کہ روا ں ما لی سال میں بھی ہم نے 100فیصد سے زائد ٹیکس وصول کر نے کی روا یت کو قا ئم رکھنا ہے کیو نکہ صو بے میں تر قیا تی کا مو ں کا انحصا ر قو می خزا نے میں جمع کرا ئے گئے ٹیکسز پر ہو تا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں