کراچی، مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 13:23

کراچی، مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال، سچل اسپارکو رروڈ اور نارتھ ناظم آباد میں پولیس کی جانب سے کارروائیاں کی گئیں جس کے باعث 8 ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں آئیں۔

پولیس حکام کے مطابق سچل اسپارکو روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس کے بعد ملزم کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم لیاقت زخمی حالت میں گرفتار ہوا، ملزم سے اسلحہ اور لوٹی گئی ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد ہوئی جبکہ گرفتار ملزم کا ساتھی پولیس مقابلے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گلشن اقبال بلاک 6 میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم گرفتار کرلیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم جنید ساتھی سمیت علاقے میں لوٹ مار کررہا تھا، گرفتار ملزم سے اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی، ملزم جنید کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔علاوہ ازیں تیموریہ پولیس کی کارروائی کے دوران منشیات فروش کو5 ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیاہے، منشیات فروش یامین عرف مینادرجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔پولیس حکام نے بتایاکہ منشیات فروشوں سی2 ہزار گرام چرس بھی برآمد ہوئی ہے، ملزمان میں جمعہ خان، منٹھارعلی، شعیب عرف رگو، وقار اور منیر احمد شامل ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں