اسد عمر نے تبدیلی کے دعوے کو سچ کر دکھایا

وزیر خزانہ اسد عمر کراچی میں ڈیفنس کی سڑکوں پر بغیر پروٹوکول پھرتے رہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 21 اکتوبر 2018 14:22

اسد عمر نے تبدیلی کے دعوے کو سچ کر دکھایا
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-21 اکتوبر 2018ء) : اسد عمر نے تبدیلی کے دعوے کو سچ کر دکھایا۔ وزیر خزانہ اسد عمر کراچی میں ڈیفنس کی سڑکوں پر بغیر پروٹوکول پھرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصافکے چئیرمین عمران خان نے جب سے وزارت اعظمیٰ کا حلف اٹھایا ہے تب سے وہ ایک چیز کو لے کر کافی متحرک نظر آرہے ہیں،وہ ہے کفایت شعاری کی پالیسی۔

اب تک حکومت اور وزراء کے چال چلن بھی حکومت کی کفایت شعاری کی پالیسی کا عکاس بن چکے ہیں۔ 24 اگست کو منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں صدر ،وزیر اعظم اور اراکین اسمبلی کا صوبدیدی فنڈ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو دوسری جانب وزیر اعظم پر بھی دوروں پر جاتے وقت خصوصی طیارہ استعال کرنے کی پابندی عائد کردی۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اب سے وزیر اعظم سمیت تمام حکام فرسٹ کلاس کی بجائے کلب کلاس میں سفر کیا کریں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے خوش آئند بات یہ ہے کہ عمران خان کی ٹیم بھی اس سادگی مہم میں انکے ساتھ ہے اور اس حوالے سے اہم کردار ادا کررہی ہے۔پی ٹی آئی الیکشن سے قبل بھی پروٹوکول کے خلاف نعرے لگاتی تھی۔عمران خان کے وزراء نے بھی اب پروٹوکول لینا چھوڑ دیا ہے جس کی واضح مثال اسد عمر نے قائم کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہاں ایک طرف کراچی میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

وہیں اسد عمر کراچی میں ڈیفنس کی سڑکوں پر بغیر پروٹوکول پھرتے رہے جب کہ پہلے یہاں چھوٹے چھوٹے وزیر بھی بھاری پروٹوکول کے ساتھ سفر کرتے تھے۔اسد عمر اپنے ڈرائیور کے ساتھ ایک ہی گاڑی میں موجود تھے۔اس دوران انہوں نے ٹریفک کے قوانین کی بھی پابندی کی اور سگنل رکنے پر ان کی گاڑی بھی رک گئی جس کے بعدوہ دیگر عام شہریوں کی طرح ٹریفک کا اشارہ کھلنے کا انتظار کرتے رہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں