انسداد پولیو مہم ، کمشنر کراچی نے سات روزہ مہم کا افتتاح کردیا

گڈاپ میں واقع ہائی رسک یونین کونسلوں کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں،امید ہے جلد ملک سے پولیو کا خاتمہ ہو گا والدین تعاون کریں کمشنر کراچی

پیر 12 نومبر 2018 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) کمشنرکراچی افتخار شلوانی نے پیر کو سوبھراج اسپتال میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جنوبی محمدصلاح الدین ، محکمہ صحت کے افسران، عالمی ادارہ صحت اور روٹری کے نمائندے اور دیگر بھی مو جو د تھے۔ کمشنر نے کہا کہ مہم میں بائیس لاکھ 79 ہزار سے زاید بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مہم 192 یونین کونسلوں میں بیک وقت شروع کی جارہی ہے۔ جبکہ تیرہ ہزار سے زائد پولیو ورکرز اپنے فرائض انجام دے رہے ہین سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیںکمشنر نے کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمہ کے لئے ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہے۔عالمی پارٹنرز اور کمیونٹی کے لوگوں کاتعاون حاصل ہے ۔ انھوں نے کہا کہ رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر حکومت نے حساس یونین کونسلوں کیلئے خصوصی اقدامات کئے ہیںگڈاپ ٹاون حساس یونین کونسلیں واقع ہیں لہذا گڈاپ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے کوشش کی جارہی ہے کراچی میں واقع تمام حساس یونین کونسلوں میں رہ جانے والے بچون کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف حاصل ہو۔اس سلسلہ میں حساس ترین یونین کونسل گجرو بھی گڈاپ واقع ہے ۔

حکومت نے اس کی حساسیت کے پیش نظر گجرو ٹاسک فورس قائم کی ہے جس نے اپنا کام شرو ع کر دیا ہے۔گجرو ٹاسک فورس کی وہ خود نگرانی کر رہے ہیں کوشش کی جائے گی گجرو ٹاسک فورس کے مقاصد حاصل ہو ں ۔ تاکہ کراچی سے اور پاکستان سے پولیو کے خاتمہ کی جدوجہد جلد کامیاب ہو ۔ انھوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اس سے بچون کا مستقبل وابستہ ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے کمشنر کراچی کی سربراہی میں گجرو ٹاسک فورس قائم کی ہے جس مین صوبائی کوآرڈینٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر ،کوآرڈینٹر ایمرجنسی ریسپونس یونٹ ،ڈائریکٹر ہیلتھ، ڈپٹی کمشنر شرقی، اسسٹنٹ کمشنر گجرو اور متعلقہ ادارون کے ارکان شامل کئے گئے ہیں ۔گجرو ایکشن پلان میںپولیو کے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ علاقہ کے مکینوں کو بہتر شہری سہولتیں فراہم کر نے کے اقدامات کئے ہیں منصوبہ کے مطابق صاف پانی کی فراہمی اور صفائی کے لئے بھی اقدامات کئے جائین گے سیوریج کاموثر نظام بہتر بنایا جائے گا طبی سہولتوں کی فراہمی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ جنت گل اسپتال میں طبی سہولتوں کو بہتر بنادیا گیا ہے جبکہ دیگر ہائی رسک علاقوں میں ڈسپنسریز قائم کی جارہی ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں