عمران مشتاق ٹی ٹوئنٹی کلر کٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں میزبان قریشی ڈولفن کو شکست

منگل 20 نومبر 2018 01:40

کراچی۔ 18 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) قریشی ڈولفن کولٹس کے زیر اہتمام عمران مشتاق ٹی ٹوئنٹی کلر کٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں عمران مشتاق اکیڈمی نے 29 رنز سے کامیابی حاصل کرکے فاتحانہ آغاز کیا۔ میزبان قریشی ڈولفن کولٹس کو 29 رنز کی شکست کا داغ لگا۔ کے سی سی اے زون III کے صدر محمد رئیس نے گیند کو ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا بحیثیت مہمان خصوصی باقاعدہ آغاز کیا۔

مہمان خصوصی نے دوران خطاب شانداز ٹورنامنٹ کے انعقاد پر آرگنائزنگ سیکریٹری سید عمران اور چیف آرگنائزر محمد عارف کو دلی مبارکباد پیش کی اور کرکٹ کے فروغ میں ان کے کردار کو سراہا۔ کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنے مستقبل کو روشن بنائیں۔

(جاری ہے)

اس طرح کے ٹورنامنٹ اپنا پوشیدہ ٹیلنٹ کو نمایاں کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

زون III ہر اس کھلاڑی کو آگے بڑھائے گی جو میرٹ پر خود کو منوائے گا۔ اس موقع پر سیکریٹری زونIII، محمد یامین، خازن افضل قریشی، عباس نواز،نسیم الدین و دیگر بھی موجود تھے۔کے جی اے گراؤنڈ پر عمران مشتاق اکیڈمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 180 رنز جوڑے۔ خذیمہ نے 84 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سید عمران25، محسن ندیم 22، خان شاہ 14 اور عمیر خان نے 12 رنز کی اننگز کھیلی۔

عبید، سعید ، رحمت خان اور فیروز کے ہاتھ ایک ایک وکٹ لگی۔ قریشی ڈولفن کولٹس کی جوابی اننگز 151 رنز پر محدود رہی جب مقررہ 20 اوورز میں انہوں نے 4 وکٹیں گنوائیں۔ فیروز نے 51 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے کی بھرپور کوشش کی۔ شاکر 39 رنز بناسکے۔ منہاج نے 12 اور علی نے 11 رنز سمیٹے۔ خذیمہ نے 23 رنز پر 2 کھلاڑیوں کو چلتا کیا جبکہ ایس عمران، سعید رحمت نے ایک ایک وکٹ پر اکتفا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں