کرپشن اور رشوت کا سرطان نیچے سے اوپر تک پھیلا ہوا ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

جمہوری وسیاسی اور عوام کی منشاء پر مبنی فیصلے ملک کی ترقی کا ضامن ہوتے ہیں اہلسنت کے تشخص کی بحالی کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے ،ثروت اعجاز قادری

بدھ 12 دسمبر 2018 23:24

کرپشن اور رشوت کا سرطان نیچے سے اوپر تک پھیلا ہوا ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کرپشن اور رشوت کا سرطان نیچے سے اوپر تک پھیلا ہوا ہے ،سامراجی ممالک نے ملک کو سودی قرضوں کے جال میں جکڑ رکھا ہے ،مستقبل کیلئے ایسے نظام کی جدوجہد کرنا ہوگی جس میں سودی نظام کی لعنت نہ ہو ،سرکاری تعلیمی اداروں میں علم کی موت واقع ہوچکی ہے ،مظلوم غریب عوام کو سرکاری اسکولوں میں بھی تعلیم مہیا نہیں ہوتی ہے ،عوام کو تعلیم سے دور کرنے والے عوامی انقلاب ترقی وخوشحالی کا فروغ نہیں چاہتے ،عوام میں شعور اور تعلیم ہوگی تو سیاسی وڈیرے ،جاگیر دار ،سرمایہ دار عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکیں گے ،پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست اور دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے،اسلامی ممالک کواستحصالی قوتوں سے چھٹکارا دلانے کیلئے مسلم ممالک کے سربراہوں کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا ،او آئی سی مسلم ممالک میں امریکہ ،اسرائیل اور دیگر یورپی ممالک کے اثر ورسوخ اور تسلط کو ختم کرنے کیلئے فعال کردار ادا کرئے ، ،ان خیا لات کا اظہار انہوں نے کہا کہ کالا دھن اور کرپشن کرنیوالوں نے پاکستان کی ترقی وخوشحالی پر کاری ضرب لگائی ہے ،ملک وقوم کا استحصال کرنیوانوں کو قانون کی روح کے مطابق انجام تک پہنچتا دیکھنا چاہتے ہیں ،کالا دھن جمع کرنیوالے خوشحال اور غریب دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان حال ہے ،آمرانہ غاصبانہ سوچ رکھنے والوں نے ملک کو ہروور میں نقصان پہنچایا ہے ،عوام پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے پر عزم ہیں ،کرپشن اور کالادھن کو روکنے کیلئے انقلابی قوانین بنائے جائیں ،جمہوری وسیاسی اور عوام کی منشاء پر مبنی فیصلے ملک کی ترقی کا ضامن ہوتے ہیںانہوں نے کہا کہ اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کی بحالی کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے ،ملک کو آگے لیجانا ہے تو محب وطن قوتوں کو آگے لانا ہوگا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں