گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کی ملاقات، گیس سپلائی کے مسائل سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:43

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر برائے پٹرولیم غلام سرور خان نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گیس سپلائی کے مسائل سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے گورنر سندھ کو بتایا کہ موجودہ گیس کی قلت پر قابو پانے کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صارفین کو گیس کی بلارکاوٹ فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ٹرانسمیشن اور تقسیم کے نظام کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر غلام سرور خان نے عمران اسماعیل کو وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں