گورنر سندھ عمران اسماعیل سے روس کے سفیرکی ملاقات

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:38

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے روس کے سفیرکی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے روس کے سفیر Alexey Dedovنے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ، اس موقع پر روس کے قونصل جنرل Dr. Aleksandar Khozinبھی موجود تھے۔ گورنر سندھ اور روس کے سفیر نے باہمی مفادات خاص طور پر معیشت، تجارت اور فنانس میں شراکت داری سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان روس سے اقتصادی تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے کیونکہ پاکستان اور روس کے مابین اقتصادی تعاون اور باہمی تجارت کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے اور تجارتی وفود کے تبادلوں سے اس میں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر روس کے سفیر Alexey Dedovنے کہا کہ روس، پاکستانی حکومت کے عزم کو سراہتا ہے اور پاکستان میں توانائی کے بحران سمیت ملک کے اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔ اس موقع پر عمران اسماعیل نے روس کے سفیر کو وفاقی حکومت کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں