پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کی تنظیم نو کے لئے بنائی گئی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

سانحہ سقط ڈھاکہ نااہل حکمرانوں کے ساتھ ساتھ عالمی کھلاڑیوں کی ریاست پاکستان کے خلاف چیرہ دستیوں کا شاخسانہ تھا، علی اکبر گجر

پیر 17 دسمبر 2018 16:54

پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کی تنظیم نو کے لئے بنائی گئی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کی تنظیم نو کے لئے بنائی گئی ایڈوائزری کمیٹی کے رکن علی اکبر گجر نے مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے موضوع پر پارٹی اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ سقط ڈھاکہ نااہل حکمرانوں کے ساتھ ساتھ عالمی کھلاڑیوں کی ریاست پاکستان کے خلاف چیرہ دستیوں کا شاخسانہ تھا.

دنیا کے نقشے پر سب سے بڑی مسلم ریاست اسلام دشمن قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائی دنیا کے ممکنہ طاقتورمسلم بلاک کا راستہ روکنے کے لئے دنیا بھر کے اسلام دشمن اکٹھے ہوئے اور ہمارے بد کردار حکمرانوں کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے بھارت کو استعمال کیا. پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما علی اکبر گجر نے اپنے دفتر گلشن جمال میں مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے سیاہ دن کے موقع پر ایک اجلاس منعقد کیا جس میں پارٹی رہنماؤں ناصر الدین محمود، سلطان بہادر،ملک محمد تاج، علی عاشق گجر،سردار محمد نزیر، اقبال خاکسار، شاہد اقبال آرائیں، جبار راجپوت، رانا محمد عارف، چوہدری جمیل، میر رمیز بلوچاور قاضی زاہد کے علاوہ کارکنوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی.

سقوط ڈھاکہ کی بابت اجلاس س ے خطاب کرتے ہوئے علی اکبر گجر نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ جیسی تاریخ دہرانے کی بیرونی سازشوں کا مقابلہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ہی ممکن ہی. پاکستان کا دولخت ہونا عالم اسلام کے اتحاد کے خلاف بہت بڑی سازش تھی. پاکستان مسلم لیگ(ن) امت مسلمہ کی امیدوں کے مرکز پاکستان کی حفاظت کرے گی. پاکستان کے حصول کے لئے برصغیر کے مسلمانوں کی قربانیوں کو ملیا میٹ کرنے میں پاکستان کی اس دور کی قیادت کا کردار سب سے مکروہ تھا جس نے دنیا کی سب سے بڑی اسلامی ریاست کو اپنے اقتدار کے کی بھینٹ چڑھا کر نہ صرف پاکستانکے عوام بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی قوت کو کمزور کیا جس کے نتائج بعد کے حالات میں تقریبا تمام ہی اسلامی ریاستوں نے بھی بھگتی.

علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) قائد اعظم کے باقی ماندہ پاکستان کو ایک مرتبہ پھر قوت اور اٹھاد کی بلندیوں تک لے کر گئی جب میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ایٹمی قوت رکھنے والا دنیا کا پہلا مسلم ملک بنا لیکن پاکستان کی ایٹمی قوت کو ہضم نہ کرنے والی طاقتیں موجودہ حالات میں پھر سرگرم ہو چکی ہیں اور کسی لولے لنگڑے نظام کے ذریعے پاکستانی قوم کو ایٹمی قوت سے محروم کرنا چاہتے ہیں لیکن دنیا یاد رکھے جب تک پاکستان مسلم لیگ(ن) اور قائد میاں محمد نواز شریف پاکستان کی سیاست میں موجود ہیں اپنے وطن کی طرف ہر آنکھ پھوڑ دی جائے گی�

(جاری ہے)

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں