زڈ ٹریننگ پروگرام برائے پاکستان ایڈمنسٹریشن سروسز کے 55 رکنی وفد کی ملاقات

منگل 18 دسمبر 2018 19:38

زڈ ٹریننگ پروگرام برائے پاکستان ایڈمنسٹریشن سروسز کے 55 رکنی وفد کی ملاقات
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں 41ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام برائے پاکستان ایڈمنسٹریشن سروسز کے 55 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پرآئی جی سندھ نے وفد کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ مستقبل کے معمار ہیں ، ملک اور عوام کی ترقی وخوشحالی جیسے اقدامات سمیت امن وامان کے استحکام اور معیشت کے فروغ میں آپ کی صلاحیت مہارت اور تجربوں کی حیثیت کلیدی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ خوش نصیب ہیں، آپ ایسی ذمہ داریوں پر مامور ہونے جارہے ہیں جنکی انجام دہی میں محنت ،لگن، جانفشانی اور غیرجانبداری کا عنصر نمایاں ہونے سے ناصرف عوام کے دلوں پر آپ کا راج ہوگا بلکہ آپ کی عزت وناموس میں بھی دن دگنی رات چوگنی اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے وفد کو ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ نے امن وامان کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سمیت کمیونٹی پولیسنگ،ٹریفک مینجمنٹ اینڈ ریگولیٹری سسٹم،جرائم کیخلاف پولیس کی مختلف مہم اور کارکردگی کے ساتھ ساتھ پولیسنگ کے جملہ امور کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنیکے ضمن میں مجموعی امور و لائحہ عمل کے بارے میں بھی بتایا۔

ملاقات کے موقع پر ڈی آئی جی ٹریننگ،ڈی آئی جی آئی ٹی،ڈی آئی جی فائنانس،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزسندھ،ڈی آئی جی آپریشن کے علاوہ ایڈمن،لاجسٹکس، فائنانس کے اے آئی جیز بھی موجود تھے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں