اینگرو وپاک (Engro Vopak)اور سرکل(Circle)کے درمیان معاہدہ!

خواتین کی اقتصادی خودمختاری پر توجہ مرکوز رکھنے والے سماجی ادارے ، سرکل(Circle) نے اینگرو وپاک (Engro Vopak) کی شراکت سے اپنے انتہائی کامیاب پروگرام Tech Karoکے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں خصوصاً غیر محفوظ علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو کو ویب ڈیویلپمنٹ میں مہارت سکھاناہے

پیر 25 مارچ 2019 16:32

اینگرو وپاک (Engro Vopak)اور سرکل(Circle)کے درمیان معاہدہ!
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ2019ء) خواتین کی اقتصادی خودمختاری پر توجہ مرکوز رکھنے والے سماجی ادارے ، سرکل(Circle) نے اینگرو وپاک (Engro Vopak) کی شراکت سے اپنے انتہائی کامیاب پروگرام Tech Karoکے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں خصوصاً غیر محفوظ علاقوں سے تعلق رکھنے خواتین کو کو ویب ڈیویلپمنٹ میں مہارت سکھاناہے۔
    شراکت داری کے معاہدے کے تحت تین سال پر مشتمل اس نئے مرحلے میں ابتدائی طور پر 430طلباء کو ویب سائٹ ڈیویلپمنٹ ، UI/UXاور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی تربیت کے ساتھ ساتھ زندگی کے دیگر امور پر مشورے فراہم کئے جائیں گے۔

تربیت مکمل ہونے کے بعد کم از کم 60فیصد طلباء کو لازمی انٹر ن شپ اور روزگار فراہم کیا جائے گا۔
     کمپنی سے جاری کئے گئے اعلامئے کے مطابق2018میں اس پروگرام کے تحت 50سے زائد طلباء کو کامیابی سے تیار کیا گیا جس میں سے 60فیصد تعداد خواتین کی تھی۔

(جاری ہے)

جس کے بعدان طلباء میں سے 30طلباء کو پاکستان کی نامور ٹیک کمپنیز میں انٹرن شپ اور نوکریاں فراہم کی گئیں جہاں وہ دس ہزار سے پچاس ہزارروپے ماہانہ کما رہے ہیں۔

تربیت کے دوران ان طلباء کو ویپ ڈیویلپمنٹ میں تربیت کے 200سے زائد گھنٹے، امورِ زندگی میں مہارت کے سیشن پر100سے زائد گھنٹے اورتکنیکی مشوروں کے سیشن میں 50سے زائد گھنٹوں تک تربیت فراہم کی گئی۔
    ایک اندازے کے مطابق پاکستان کی رسمی لیبر میں فورس میں خواتین کا حصہ صرف 25فیصد ہے ۔یہ تناسب آئی ٹی کے شعبے میں صرف14فیصداور اعلیٰ انتظامی عہدوں میں صرف13فیصد ہے جبکہ نوجوانوں خصوصاًخواتین کی تکنیکی مہارتوں میں سرمایہ کاری پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے۔


    اس موقع پر سرکل کی فاؤنڈر اورچیف ایگزیکٹوآفیسر صدافے عابد نے کہا کہ بطور ملک پاکستان کو نوجوانوں خصوصاً خواتین کو آئی ٹی کے شعبے میں لانے کیلئے بہت زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ Tech Karoپروگرام اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ خواتین آئی ٹی کے شعبے میں نمایاں خدمات سر انجام دے سکتی ہیں۔
    اس موقع پر Tech Karoکے مین اسپانسرEngro Vopakکی ہیڈ آف ایچ آر صدف اسلم نے کہا کہ میرے والدین نے مالی معاملات کی پرواہ کئے بغیر اعلیٰ ترین مقام حاصل کرنے کیلئے میری اور میری بہنوں کے بے انتہا مدد کی۔

آج صدف اینگرو میں بہت ساری خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے۔
    اینگرو وپاک اور سرکل ایک مستحکم اور خوشحال پاکستان پر یقین رکھتے ہیں جس کی بنیاد اس کے سب سے بڑے وسائل یعنی نوجوانوں میں سرمایہ کاری پر ہو۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں