ْتحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے وزیر صحت سندھ سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

سندھ اسمبلی میں عذرا پیچوہو کے استعفے کے مطالبے پر قرارداد جمع کرا رہے ہیں کیونکہ دارلصحت کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی، حلیم عادل شیخ

جمعرات 25 اپریل 2019 00:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے وزیر صحت سندھ سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے۔ بدھ کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں عذرا پیچوہو کے استعفے کے مطالبے پر قرارداد جمع کرا رہے ہیں کیونکہ دارلصحت کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ معصوم بچی نشوا کے جان کی قیمت کیاصرف پانچ لاکھ روپے ہی عصمت اسپتال میں شفا لینے جاتی ہے اور موت لیکر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پھوپو سے ہم پوچھتے ہیں کہ وہ کہاں ہیں بلاول بھٹو سے پوچھتے ہیں کہ ان کے سرکاری اسپتالوں سے لاشیں کیوں نکل رہی ہیں ۔حلیم عدال شیخ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی ایک خاتون رکن نے ہیڈ فون توڑ کر مارا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے صحافیوں کو وہ ٹوٹا ہواہیڈ مائیک دکھایا اور کہا کہ وزیر پارلیمانی امور مکیش چالہ نے اذان تک کا احترام نہیں کیا وہ ایوان میںدھمکیاں دیتے رہے ۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ ہم نئے ہیں ہمیں سکھایا جارہا ہے کہ مائیک اس طرح استعمال کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو زرداری کو مائیک مارا جاتا تو کیا ہوتا ردریں اثناتحریک انصاف کے رکن اسمبلی سعید آفریدی نے پیپلزپارٹی کی رکن کلثوم چانڈیو کے خلاف مذمتی تحریک سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں