رینجرز نے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 20 جون 2019 00:00

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) پاکستان رینجرز(سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر میمن گوٹھ اور سہراب گوٹھ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان جنید عرف جونی، شرجیل خان، محمد حارث، سجاد خان اور محمود اللہ عرف نونو کو گرفتار کیا جو ڈکیتی، اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمدکی گئی ہے اور تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں