گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اآخرکار سونے کی قیمت کم ہونے لگی

ملک بھر میں سونے کی قیمت 150روپے فی تولہ کی کمی کے بعد 87ہزار100روپے ہو گئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 22 ستمبر 2019 13:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین -22 ستمبر2019ء) گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اآخرکار سونے کی قیمت کم ہونے لگی ہے۔ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹ وں میں سونے کی قیمت 150روپے فی تولہ کی کمی کے بعد 87ہزار100روپے ہو گئی ہے۔ تاجران کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا 2ڈالرکی کمی سے 1501ڈالر فی اونس ہو گیا ہےجس کے بعد مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا150روپے سستا ہو کر87ہزار100روپے اور دس گرام سونا129روپے کی کمی سے74 ہزار 674 روپے کا ہو گیا ہے۔

اس سے قبل آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں16ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1517ڈالر ہو گئی تھی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں500روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیاتھا جس سے ایک تولہ سونا87ہزار600روپے ہو گیا اسی طرح429روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت75ہزار103روپے ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا13ڈالر مہنگا ہو ا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں اسی مدت کے دوران ایک تولہ سونا400روپے اور دس گرام سونا343روپے مہنگا ہو ا تھا تاہم اب سونے کی بھڑتی ہوئی قیمت کو بریک لگ گئی ہے اور گولڈ مارکیٹ میں سونا 2ڈالرکی کمی سے 1501ڈالر فی اونس ہو گیا ہے اور پاکستان میں فی تولہ سونا ر87ہزار100روپے اور دس گرام سونا 74 ہزار 674 روپے کا ہو گیا ہے۔

سونے کی قیمت میں کمی کے ساتھ ساتھ ملکی سٹاک مارکیٹ کی حالت بھی بہتر ہو رہی ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کئی پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کی بڑی وجہ ملک میں زرِمبادلہ کا آنا ہے اس کے ساتھ پاکستان کی درآمدات بھی کافی حد تک کم ہوئی ہیں جس سے سٹاک مارکیٹ کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں