کراچی میں شدید گرمی، سورج کا پارہ 40 ڈگری کو چھو گیا

اتوار 22 ستمبر 2019 19:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) شہرقائد اتوارکو بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہااورپارہ 40 ڈگری کو چھو گیا۔شہر قائد میں درمیانے درجے کی ہیٹ ویو کا تیسرا روزاتوارکودرجہ حرارت دوپہر کے اوقات میں 40 ڈگری تک پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں منقطع اور ریگستانی خشک ہوائوں کا راج ہے۔بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دبائو ڈپریشن کی شکل اختیارکر چکا ہے، 18 سے 24 گھنٹوں کے دوران یہ طوفان بن جائے گا جس کا نام ہیکا رکھا جائیگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کا رخ اومان کی جانب ہو گا۔ ہیکا طوفان سے پاکستان کے ساحل کو کوئی خطرہ نہیں جبکہ ماہی گیروں کوریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے کہ کھلے سمندر میں نہ جائیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں