فضائی حدود استعمال کرنے میں غیرملکی ایئرلائنوں کی پروازوں میں مسلسل اضافہ

پیر 23 ستمبر 2019 13:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے میں غیرملکی ایئرلائنوں کی پروازوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، رواں سال کے 9ماہ کے دوران18ارب روپے سے زائد کا ریونیو حاصل ہوا۔تفصیلات کے مطابق نئی ایوی ایشن پالیسی کے ثمرات آنا شروع ہوگئے، اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ غیرملکی ایئرلائنوں کی پروازوں میں پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے میں اب تک مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

یومیہ1300سے زائد پروازیں پاکستان کی فضائی حدود میں اوور فلائنگ کرتی ہیں، ذرائع کے مطابق ایسٹ اور ویسٹ سے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے والی غیر ملکی ایئرلائنیں شامل ہیں۔کراچی ریجن سی1000سے زائد پروازیں فضائی حدود استعمال کرتی ہیں، لاہور ریجن سی300سے زائد پروازیں فضائی حدود کا استعمال ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ سے بھی پروازوں کا گزرنا اور لینڈنگ ہونا شامل ہے، سی اے اے کو اوور فلائنگ کی مد میں رواں سال کے نو ماہ کے دوران سی اے اے کو اوور فلائنگ، ایروناٹیکل چارجز، لینڈنگ چارجز اور ٹرمینل چارجز کی مد میں مجموعی طور پر77ارب روپے حاصل ہوئے۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دیگر مد میں 12ارب روپے کاریونیو حاصل ہوا تھا، سی اے اے نے سال 2018-19میں مجموعی طور پر89ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں