ملک بھر میںاسپیشل آئی ٹی زونز بنانے کا فیصلہ،زونزکراچی،اسلام آباد، لاہور ، پشاور اور کوئٹہ میں قائم کیے جائیں گے،وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی

منگل 15 اکتوبر 2019 15:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے آئی ٹی صنعت کے فرو غ کے لیے ملک بھر میں اسپیشل انفارمیشن ٹیکنالوجی زونز بنانے کافیصلہ کیاہے ۔کابینہ کی منظور ی کے بعد زونز کیلئے جگہ کاانتخاب کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

مذکورہ زونز میں ملکی و بین الاقوامی کمپنیوں کو دفاتر قائم کرنے کے لیے زمین دی جائے گی جس میں نجی شعبہ کے اشتراک سے آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے لیے منصوبے شروع کیے جائیں گے ۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام نے آئی ٹی کمپنیوں کی تجویز پراسپیشل ٹیکنالوجی زونز بنانے کافیصلہ کیاہے ۔ زونز اسلام آباد، لاہور ، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ میں قائم کیے جائیں گے ۔ وزارت آئی ٹی نے کمپنیوں کی تجویز اور درخواست پر مذکورہ شہر وں کے مرکزی تجارتی علاقوں میں اسپیشل انفارمیشن ٹیکنالوجی زون قائم کرنے کافیصلہ کیاہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں