بلاول بھٹو کی سربراہی میں سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے چیمبرمیں 2 الگ اجلاس

وزراء اپنا قبلہ درست کرلیں ،چیئرمین پیپلزپارٹی نے وزراء کی ناقص کارکردگی پراظہارناراضگی کرتے ہوئے وارننگ دے دی

منگل 19 نومبر 2019 22:53

بلاول بھٹو کی سربراہی میں سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے چیمبرمیں 2 الگ اجلاس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2019ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے وزراء کی ناقص کارکردگی پراظہارناراضگی کرتے ہوئے وارننگ دی کہ وزرا اپنا قبلہ درست کرلیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے چیمبرمیں 2 الگ اجلاس ہوئے، پہلے اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، فریال تالپور، اسپیکرآغا سراج درانی، مرتضیٰ وہاب اورناصر حسین شاہ شریک تھے، نصف گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں سندھ کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

دوسرے اجلاس میں سندھ حکومت کے وزرا نے شرکت کی، بلاول بھٹو زرداری نے وزرائ کی ناقص کارکردگی پر اظہار ناراضگی کیا، انہوں نے وزیر بلدیات، ٹرانسپورٹ اور محکمہ جیل خانہ جات کے محکموں کی کارکردگی کو ہدفِ تنقید بنایا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹوزرداری نے بعض وزرا کو نام لے کر وارننگ بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ وزرا اپنا قبلہ درست کرلیں ، پارٹی کے پاس بہت آپشنز ہیں اوراب زیادہ برداشت نہیں کرسکتا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں