خواتین کو بااختیار بنانے کی غرض سے او آئی سی سی آئی کا کردار قابلِ تحسین ہے: گورنر سندھ
او آئی سی سی آئی کی جانب سے منعقدہ دوسرے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کی تقریب سے عمران اسمٰعیل کا خطاب
منگل 10 دسمبر 2019 17:42
گورنر سندھ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی بھی تھے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کی آبادی کا تناسب بہت بڑا ہے اور پچھلے کچھ عرصے سے خواتین اعلٰی تعلیم حاصل کرکے کاروباری شعبوں میں ملازمت کررہی ہیں۔
(جاری ہے)
اسی طرح متعدد کاروباری اداروں کے برانڈز کی بہت بڑی تعداد خواتین صارفین پر مشتمل ہے اس لئے معاشی ترقی کیلئے خواتین کو روزگار کے مساوی مواقع اور عملی ماحول فراہم کرنا نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اوآئی سی سی آئی خواتین ، خواتین کو بااختیار بنانے اوراس حوالے سے نمایا ں کام کرنے والے اداروں کی کوششوں کو اجاگر کرنے کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جو اوآئی سی سی آئی گذشتہ دو سالوں سے کررہی ہے۔
تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں اوراوآئی سی سی آئی کی ممبر کمپنیوں کے سربراہان، ایچ آر ایگزیکٹیوزاور کارپوریٹ پروفیشنلز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے او آئی سی سی آئی کی صدر شازیہ سیّد نے کہا کہ اوآئی سی سی آئی گذشتہ دوسالوں سے خواتین کو بااختیار بنانے کی وکالت کررہی ہے اور یہ اس سال کے ایوارڈز کا دوسرا ایڈیشن ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ اوآئی سی سی آئی کی کاوششوں کو تسلیم کیا جائے اور اس حوالے سے کام کرنے والوں کو ایوارڈز سے نوازا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں ترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے ویمن امپاورمنٹ اور صنفی مساوات لازم ہیں لہٰذا خواتین کو مرکزی دھارے میں لانا ضروری ہے تاکہ وہ تمام شعبوں بشمول مضبوط معیشت کی تعمیر، اپنے خاندان اور کمیونٹی کی معاشی خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں۔اس موقع پر انہوں نے اعدادوشمار کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اوآئی سی سی آئی کی ممبران کمپنیوں میں کام کرنے والی خواتین کا تناسب 13فیصد ہے جو نہایت ہی کم ہے۔ اسی طرح ٹاپ لیڈر شپ پوریشنز پر صرف 11.7فیصد، مینجمنٹ پوزیشنز پر11.9فیصد، جونیئرمینجمنٹ پوزیشنز پر12.2 فیصداورنان مینجمنٹ پوزیشنز پر12.1 خواتین ہیں۔اس تعداد میں تمام ممبران کی اجتماعی کوششوں سے بہتری لانے کی ضرورت ہے کیونکہ ابھی طویل سفر طے کرنا ہے۔
ایوارڈز کا فیصلہ مکمل طور پر آزاد جیوری نے کیا جس میں7 کیٹگریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیوں کا مختلف زاویوں سے کا معائنہ کیاگیا۔تین کمپنیوں نے تمام کیٹگریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اوآئی سی سی آئی ویمن امپاورمنٹ ایوارڈ برائے2019کی حقدار قرار پائیں۔ یونی لیورپاکستان پہلی پوزیشن حاصل کرکے2019کی چمپئین قرار پائی جبکہپی اینڈ جی اور ٹیلی نا ر کو پہلے اور دوسرے رنر اپ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
خصوصی پذیرائی ایوارڈ 7 کیٹگریز میں دیا گیا۔جس میں ریکٹ اینڈ بینکیزر نے لیڈرشپ اینڈ اسٹر ٹیجی ایوارڈ،سنوفی ایونٹس نے جینڈربیلنس ورک فورس ایوارڈ،نیسلے نے ورک لائف انٹیگریشن ایوارڈ، گلیکسو اسمتھ کلائن نے ویمن لیڈرشپ ڈیویلپمنٹ ایوارڈاور فلپ مورس نے گروتھ ان نمبرآف ویمن ان ٹاپ لیڈرشپ ایوارڈ، ٹوٹل پارکو نے نوٹ ایبل گروتھ ان ویمن امپاورمنٹ اور پاک برونائی انویسٹمنٹ نے ٹاپ پرفارمر ان اسمال سائزڈ کمپنیز کے ایوارڈز حاصل کئے۔
اس موقع پر فاتح کمپنیوں کے نمائندوں نے ناظرین کے ساتھ اپنے اپنے اداروں میں رائج بہترین طریقوں کو شیئر کیااور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اپنے دائرہ کار کو وسعت دینے کا عہد کیا ۔
اس موقع پر اوآئی سی سی آئی کی مینجمنٹ کمیٹی نے فاتح کمپنیوں کو مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ اوآئی سی سی آئی خواتین ملک میں کام کرنے والے تمام اداروں اور کمپنیوں کیلئے متاثر کُن بن سکے۔
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کراچی میں قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی 10 مئی سے لگے گی
پاکستان میں صرف 5 فیصد لوگ ہی پسند کی شادی کر پاتے ہیں،گیلپ سروے
کراچی، کم سن بچوں کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار
ْپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی چین میں 19ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
کراچی: سفید کرولا گینگ سرگرم، پولیس وردی پہن کر امریکا سے آئی خاتون کو لوٹ لیا
تحریک انصاف کو 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی
سپریم کورٹ؛ جے ایس ایم یو کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کی درخواست مسترد
محکمہ اوقاف اور شہریوں میں زمین کی ملکیت کے تنازع کا کیس، التوا مانگنے پر چیف جسٹس برہم
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ