ملک میں معاشی ترقی لے کر آ رہے ہیں ، معاشی استحکام حاصل کرنا ہمارا ہدف ہے، پاکستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں انہیں بڑھ چڑھ کر ملکی ترقی میں حصہ لینا چاہئے

وفاقی وزیر اسد عمر کاکامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

پیر 27 جنوری 2020 23:58

کراچی ۔ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی ترقی لے کر آ رہے ہیں اور معاشی استحکام حاصل کرنا ہمارا ہدف ہے، پاکستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں انہیں بڑھ چڑھ کر ملکی ترقی میں حصہ لینا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سندھ کے نوجوانوں کو بھی اپنا حق دینا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام سکلز کے ساتھ ساتھ سکل ڈویلپمنٹ سٹارٹ اپ بھی شروع کیا ہے، اسی طرح صحت مند پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں معاشی ترقی لے کر آ رہے ہیں، معاشی استحکام حاصل کرنا حکومت کا ہدف ہے، کوئی بھی پروگرام کامیاب ہونے سے پہلے منصوبہ بندی اور اس کے بعد اس پر عملدرآمد کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جو قرض دے رہے ہیں انہیں اس طرح نہیں چھوڑا کیا جائے بلکہ اس حوالہ سے ان کو مدد بھی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو قرضہ دے کر انہیں کاروبار کے طریقہ کار بھی سکھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان جس طرح کامیاب جوان پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں وہ پوری ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ انشاء الله سندھ اور کراچی سے کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کیا ہے، پاکستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں، انہیں بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لینا چاہئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام وزیراعظم عمران خان کا خواب تھا، جب ہم نے پاکستان تحریک انصاف کا آغاز کیا تو وزیراعظم نے اس وقت بھی نوجوانوں پر بھروسہ کیا، نوجوان پاکستان کی تقدیر بدل سکتا ہے، قرضہ امانت ہے، اس وقت معاشی حوالہ سے مشکل وقت ہے گزر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہر جگہ سے فنڈز کم کرکے نوجوانوں پر انویسٹ کر رہے ہیں، انہیں ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ اس رقم کو لوٹانا چاہئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں