اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے 45 رکنی وفد کی آئی جی سندھ سے ملاقات

ڈی آئی ہیڈ کوارٹرز سندھ نے محکمہ پولیس سندھ کے جملہ امورواقدامات پر خصوصی حوالوں سے بریفنگ دی

پیر 17 فروری 2020 23:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے 42 ویں بیچ پر مشتمل 45 رکنی وفد نے ڈائریکٹر پاکستان ایڈمنسٹریشن سروس (PAS) لاہور عاصم اقبال کی سربراہی میں آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام سے ملاقات کی۔سینٹرل پولیس آفس کراچی آمد پر آئی جی سندھ سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے مہمانوں کا خوش آمدیدم استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی ہیڈ کوارٹرز سندھ نے محکمہ پولیس سندھ کے جملہ امورواقدامات پر خصوصی حوالوں سے بریفنگ دی اور امن وامان کے قیام اور جرائم کے خلاف پولیس ترجیحات سے شرکاء کو آگاہی دی۔آئی جی سندھ نے کہا کہ بہترین اور کامیاب پیشہ وارانہ زندگی کا دارومدار آپکی محنت لگن اور جستجو پر ہے۔سیکھنے اور سکھانے کا عمل زندگی کا حصہ ہے۔لوگوں کے مسائل اور مشکلات کا ازالہ ناصرف آپکا مشن ہونا چاہیئے بلکہ انسانیت کی خدمت کو بھی اپنا مقصد بنائیں۔ بعدازاں آئی جی سندھ اورڈائریکٹر پی اے ایس لاہور کے درمیان یادگاری شیلڈز کا تبادلہ ہوا۔دریں اثناء تربیتی پروگرام کے شرکاء کو بھی سندھ پولیس کی جانب سے یادگاری تحائف دیئے گئے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں