کراچی ،ایکسپورٹ پروسیسنگ میں لگنے والی آگ فائر اسٹیشن عملے نے بروقت بجھاکر اردگرد کی آبادی کو تباہی سے بچالیا

اتوار 5 اپریل 2020 21:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2020ء) کراچی میں واقع ایگرو ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں گزشتہ روز لگنے والی آگ پر گلشن معمار فائر اسٹیشن احسن آباد سائٹ I کے عملے نے اسٹیشن انچارج مرزا کامران بیگ کی سرکردگی میں لگنے والی پر فوری طور پر قابو پاکر اردگرد کی آبادی اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں ڑے سامان کو نقصان سے بچاکر علاقے کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

(جاری ہے)

ایگرو ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے انچارج نے اسٹیشن انچارج مرزا کامران بیگ اور عملے کی پروفیشنل کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے فائر اسٹیشن انتظامیہ کو تعریفی خط ارسال کردیا۔ انچارج اسٹیشن مرزا کامران بیگ نے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کرکے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کردیئے۔ آل پاکستان فائر اینڈ ریسکیو ورکرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین غلام محمد ناز صدارتی تمغہ امتیاز (راولپنڈی)، صدر روشن خان (پشاور)، جنرل سیکریٹری سید ذوالفقار شاہ (کراچی)، نے گلشن معمار فائر اسٹیشن کے عملے کی شاندار کارکردگی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں