واٹربورڈ ،شہر میں فراہمی ونکاسی آب کی شکایات کے ازالے کا کام ہفتہ وارتعطیلات کے دوران بھی جاری رہا

اتوار 31 مئی 2020 23:45

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) واٹربورڈ کی جانب سے شہر میں فراہمی ونکاسی آب کی شکایات کے ازالے کا کام ہفتہ وارتعطیلات کے دوران بھی جاری رہا ،وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ ناصر حسین شاہ کی ہدایات پرشہر کے مختلف علاقوں میں دھنسنے والی سیوریج لائنیں ہنگامی بنیادوں پر تبدیل کرکے ملحقہ علاقوں سے نکاسی آب کی شکایات کاازالہ کیاگیا ،مختلف پمپنگ اسٹیشن پر خراب ہونے والے پمپس وموٹروں کی مرمت کی گئی جلنے والے کیبل تبدیل کردیئے گئے ہیں ۔

ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے واٹربورڈ کے مرکزی کمپلین سینٹرز پر درج شکایات کے ازالے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ،شہریوں کو درپیش فراہمی ونکاسی آب کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ کے عملے نے اپنی ہفتہ وارتعطیلات کے دوران بھی شہریوں کی خدمت جاری رکھی، لیاقت آباد سی ایریا نزد خاکخانہ واٹربورڈ کی 36انچ قطر کی سیوریج لائن دھنس گئی جس سے قریبی علاقوں کی سڑکو ں پر سیوریج کا پانی جمع ہوگیا ،ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے اطلاع ملتے ہی لائن کے متاثرہ حصے کو فوری تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کردیں ،ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایات پر چیف انجینئر سیوریج سلیم احمد نے متاثرہ لائن کا معائنہ کیا اور ایگزیکٹیوانجیننئر ودیگر عملہ کو مختلف تیکنیکی وفنی مشورے دیئے ،جس پر واٹربورڈ لیاقت آباد سیوریج ڈویژن کے عملے نے متاثرہ لائن کو متبادل لائن سے منسلک کرکے علاقوں سے سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کیا جبکہ لائن کی تبدیلی کیلئے پائپ اور دیگر ضروری سامان پہنچادیا گیا ہے اتوار کی رات سے بھاری مشینری کی مددسے کھدائی شروع کی جائے گی،اس کے علاوہ بفر زون سیکٹر5اور 5اے میں دھنسنے والی 15انچ قطر کی سیوریج لائنیں کامیابی کے ساتھ تبدیل کردی گئی ہیں ،سرجانی ٹاؤن 5ڈی میںفراہمی آب کی لائن کی ٹی تبدیل کرکے علاقہ میں پانی کی فراہمی بہترکردی ہے،جبکہ سیکٹر ایل اور ایل ون میں 4انچ قطر کی پائپ لائن کے رساؤ کو بند کردیا گیا، پرانا گولیمار کے علاقہ شاہ دوست گوٹھ ، علی محمد گوٹھ، بادل گوٹھ اور غریب نواز کالونی یوسی 6میں سیوریج لائنوںں کی صفائی کرکے علاقہ سے سیوریج اوورفلو کی شکایات ختم کی گئیں ،پاک کالونی میں 15انچ قطر کی پانی کی لائن سے پھسننے والا کچرا نکال کر فراہمی آب بحال کی گئی ،واٹربورڈ کی جانب سے کرونا کی وباکو پھیلنے سے روکنے کیلئے واٹربورڈ کی جدیدمشینوں کے ذریعے جراثم کش ادویہ کا چھڑکاؤ جاری ہے ،واٹربورڈ کے سیورکلینگ اینڈ ایکوئپمنٹ ورکشاپ ڈویژن کی جدید مشینوں نے گذشتہ دنوںصوبائی حکومت کی جانب سے بنائے گئے قرنطینیہ سینٹر ز پر کلورین ، ہائپو کلورائیڈ ،ڈیٹول ، بلیچ اور فنائل سمیت دیگرکیمیکل اور جراثیم کش ادویہ کا چھڑکاؤ کیا ہے ، سخی حسن پمپنگ اسٹیشن کے 200ہارس پاؤر پمپ کی مرمت اور ااوورہالنگ کرکے اسے دوبارہ نصب کیا گیا،اے بی سینیا لائن یوسی 11میں دن اور رات کے مختلف اوقات میں جدید مشینوں کے زریعہ سیوریج لائنوں کی صفائی کی گئی ،باوانی چالی پمپنگ اسٹیشن پر جلنے والی کیبل کوفوری تبدیل کرکے پانی کی فراہمی برقرار رکھی گئی ،دبئی چوک لیاری یوسی 8میں6اور8انچ قطرکی پانی کی بلاک لائنوں کو صاف کرکے پانی کے پریشر کو بڑھادیا گیا ہے، بہارکالونی پمپنگ اسٹیشن کی خراب موٹروں کومرمت کے بعد نصب کردیا گیا ہے ،نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں دھنسنے والی 12انچ قطر کی پائپ لائن کو تبدیل کیا گیا ،ماڑی پور پمپنگ اسٹیشن کے خراب ہونے والے پمپ کی مرمت کی گئی ،چاکیواڑہ روڈ لیاری میں دھنسنے والی 24انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کردی گئی ہے ،بلدیہ ٹاؤن یوسی 34میں دھنسنے والی 15انچ قطر کی سیوریج لائن کو ہنگامی بنیادوں پرتبدیل کرکے کوثر چوک ، دلاور محلہ اور ترک مارکیٹ میں سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں