کورونا سے متاثرہ 42 مزید مریض انتقال کرگئے، مجموعی تعدا ایک ہزار 51ہوگئی ہے، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ

ہفتہ 4 جولائی 2020 23:00

کراچی۔ 4 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2020ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 42 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی تعدا ایک ہزار 51 ہوگئی ہے جبکہ ایک ہزار 585 نئے کیسزسامنے آئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے جاری پیغام میں کیا ہے ۔

انہوں کہا کہ نئے سامنے آنے واکے کیسز کے بعد صوبہ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 92 ہزار 306 ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹو کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے 10 ہزار 718 ٹیسٹ کئے گئے جس میں ایک ہزار 585 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کی شرح 15 فیصد بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 91 ہزار 768 ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت 38 ہزار 417 مریض ہیں جن میں سے 36 ہزار 515گھروں ، 299 آئسولیشن مراکز اور ایک ہزار 603مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 733 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ان میں سے 98 وینٹیلیٹروں پر ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ایک ہزار 480 مزید مریض گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہوئے اور اب تک صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 52 ہزار 388تک پہنچ چکی ہے جوکہ 57 فیصد ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ ایک ہزار 585نئے کیسوں میں سے 928 کا تعلق کراچی سے ہے ان میں ضلع شرقی 262 ، ضلع جنوبی 221 ، ضلع کورنگی 121 ، ضلع وسطی 116 ، ضلع ملیر 105 اور ضلع غربی 103 شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکھر میں 107 ، حیدرآباد 76 ، گھوٹکی 65 ، مٹیاری 31 ، ٹھٹھہ 16 ، خیرپور 14 ، جیکب آباد 13 ، بدین 13 ، نوشہروفیروز 12 ، سانگھڑ اور عمرکوٹ9-9 ، قمبر 8، میرپورخاص 7، جامشورو 6، لاڑکانہ 4اور دادو ، کشمور ، شکارپور اور شہید بینظیر آباد 1-1 نیا کیس رپوٹ ہوا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں