کراچی، ایف آئی نے بھارتی ایجنسی راء کا سلیپر سیل چلانے والا ملزم گرفتار کر لیا

گرفتار ملزم ظفر کے قبصے سے دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے حوالے سے دستاویزات ملیں، گرفتاری کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

Khurram Aniq خُرم انیق بدھ 15 جولائی 2020 13:30

کراچی، ایف آئی نے بھارتی ایجنسی راء کا سلیپر سیل چلانے والا ملزم گرفتار کر لیا
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-15جولائی2020ء) کراچی میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی نے بھارتی ایجنسی راء کا سلیپر سیل چلانے والا ملزم گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزم ظفر کے قبصے سے دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے حوالے سے دستاویزات ملیں، گرفتاری کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم کو تعلق ایم کیو ایم لندن ہے بھی ہے جبکہ اسے کراچی کے علاقے عزیزآباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم ظفر سے ملنی والی دستاویزات کے بعد ایف آئی نے ایک اور کارروائی کی ہے جس میں ایک منی ایکسچیج کمپنی پر چھاپہ مار کر کمپنی کے مینیجر اور ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی راء کے ایجنٹس کو پاکستان سے گرفتار کیا گیا ہو۔ کچھ عرصہ قبل بھی اسی طرح کی ایک کارروائی میں کراچی سے را کے 2 ایجنٹس گرفتار کیے گئے تھے۔

بتایا گیا تھا کہ گرفتار ایجنٹ ماجد اور عادل انصاری سرکاری ملازم تھے ۔ ملزمان کو کراچی میں دہشتگردی کا بڑا ٹاسک ملنا تھا۔ کراچی انسداد دہشت گردی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے تینوں دہشت گردوں کو 26 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں پچھلے چار عشروں میں ایک درجن سے زیادہ بھارتی جاسوسوں کو سزا ہوئی جن میں بعض کو موت کی سزا سنائی گئی ان میں کئی لوگ جیل میں ہی مر گئے۔

پاکستان نے مارچ دو ہزار سولہ میں کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کی خبر کے ہمراہ ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں اپنے اعترافی بیان میں وہ کہتے ہیں کہ وہ انڈین نیوی کے حاضر سروس افسر ہیں اور بلوچستان میں ان کی آمد کا مقصد ان بلوچ علیحدگی پسندوں سے ملاقات تھی جنھیں انڈیا امداد مہیا کرتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں