سندھ میںکوویڈ 19 سے مزید 300 مریض متاثر جبکہ 3 مزید جاں بحق ہوگئے

اس وقت 5869 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 5489 گھروں میں، 6 قرنطینہ مراکز میں اور 374 مختلف اسپتالوں میں ہیں،مراد علی شاہ

ہفتہ 8 اگست 2020 22:44

سندھ میںکوویڈ 19 سے مزید 300 مریض متاثر جبکہ 3 مزید جاں بحق ہوگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مزید 300 مریضوں کا پتہ چلا جب 10001 نمونے ٹیسٹ کیے گئے اور 3 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جسکے بعد تعداد 2262 ہوگئی ہے۔ یہ بات وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ہفتہ کو وزیراعلی ہاس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ 10001 ٹیسٹ کروائے گئے جن کے نتیجے میں 300 مزید کیسز کی تشخیص ہوئی جبکہ موجودہ تصدیقی شرح 3 فیصد پر آئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ اب تک 817970 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جن کے نتیجے میں 123546 کیسز کی تشخیص ہوئی ہے ، ان میں سے 115415 یعنی 93 فیصد مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 450 شامل ہیں۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد 2262 تک بڑھ گئی ہیں جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 مریض ہلاک ہوگئے جوکہ شرح اموات 1.8 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ کے مطابق اس وقت 5869 مریض زیر علاج ہیں ، ان میں سے 5489 گھروں میں، 6 قرنطینہ مراکز میں اور 374 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 254 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ان میں سے 44 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کردیا گیا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ کراچی ڈویژن کے 6اضلاع سے 300 نئے کیسز میں سے 201 کا پتہ چلا ہے۔ جن میں ضلع جنوبی سے تعلق رکھنے والے 90 ، ضلع شرقی 38 ، ضلع وسطی 24 ، ضلع ملیر 22 ،ضلع غربی 15 اور ضلع کورنگی 12 ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں 9، ٹھٹھہ 8، دادو اور بدین 7-7، لاڑکانہ 6، جامشورو 4، شکارپور اور سکھر 3-3، عمرکوٹ اور شہید بینظیر آباد 2-2، میرپورخاص اور سانگھڑ میں 1-1کیسز ہیں۔ وزیر اعلی سندھ نے لوگوں کو ایس او پیز پر عمل کرنے اور محفوظ رہنے کی تاکید کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں