کلفٹن اجتماعی زیادتی کیس : پولیس کا متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پرفلیٹ پر چھاپہ ، ملزم فرار

لڑکی سے ایک بااثر شخص کا موبائل نمبر برآمد ہوا ہے جبکہ زیادتی کرنیوالے ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے، ان کا تعلق اندرون سندھ سے ہے، پولیس

بدھ 23 ستمبر 2020 14:46

کلفٹن اجتماعی زیادتی کیس : پولیس کا متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پرفلیٹ پر چھاپہ ، ملزم فرار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) کراچی کے علاقے کلفٹن میں لڑکی کو اغوا کر کے اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، کلفٹن میں پولیس نے خاتون کی نشاندہی پر ملزم کی گرفتاری کیلئے خیابان نشاط میں فلیٹ پر چھاپہ مارا لیکن ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس کے مطابق لڑکی سے ایک بااثر شخص کا موبائل نمبر برآمد ہوا ہے جبکہ زیادتی کرنیوالے ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے، ان کا تعلق اندرون سندھ سے ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے ایک موبائل نمبر سے متعلق تفتیش مکمل ہو گئی ہے، لڑکی کے مطابق ملزمان نے یہ نمبر اسے دیا تھا۔پولیس کے مطابق مذکورہ موبائل نمبر ایک بااثر شخص کا ہے، تفتیش کے مطابق مذکورہ نمبر جائے وقوع پر استعمال نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مذکورہ بااثر شخص کی واقعے کے روز کی مصروفیات بھی چیک کی گئی ہیں، بااثر شخص کے خلاف واقعے میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ بااثر شخص کے بچوں کا ڈیٹا بھی چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پرخیابان نشاط میں فلیٹ پر چھاپہ مارا تاہم ملزم فرار ہوگیا۔پولیس نے ملزم کے رشتے داروں کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ، پولیس کے مطابق فلیٹ کی نشاندہی خاتون کی جانب سے کی گئی۔ زیادتی میں ملوث ملزمان کی پوری تفصیل حاصل کر لی ہے، زیادتی کرنیوالے ملزمان کا تعلق اندرون سندھ سے ہے۔

گذشتہ روز کلفٹن سے لڑکی کے اغوا اور مبینہ زیادتی کے واقعے میں میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا انکشاف ہوا تھا،متاثرہ لڑکی کے کپڑے اور دیگرنمونے لیب بھیج دیئے گئے ہیں، میڈیکولیگل کے مطابق مجموعی طورپرکتنے افراد نے زیادتی کی، کہنا قبل ازوقت ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی دوست کے ساتھ انٹرویو دینے کیلئے نجی ریسٹورنٹ گئی تھی، دوست نے متاثرہ لڑکی کومال کے قریب چھوڑاجہاں ملزمان آگئے۔دوسری جانب لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش کیلئے اے ایس پی زاہدہ پروین ودیگرخواتین افسرکوذمہ داری دے دی گئی ہے ، ڈیفنس کے مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیجز کا ڈیٹا حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں